زبُو 91 Urdu Bible Revised Version (URD)

خُداہماری پناہ

1. جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔

2. مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہاورمیرا گڑھ ہے۔وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔

3. کیونکہ وہ تُجھے صیّاد کے پھندے سےاور مُہلِک وبا سے چُھڑائے گا۔

4. وہ تُجھے اپنے پروں سے چُھپا لے گااور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔

5. تُو نہ رات کی ہَیبت سے ڈرے گا۔نہ دِن کو اُڑنے والے تِیر سے۔

6. نہ اُس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہےنہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو وِیران کرتی ہے۔

7. تیرے آس پاس ایک ہزار گِر جائیں گےاور تیرے دہنے ہاتھ کی طرف دس ہزارلیکن وہ تیرے نزدِیک نہ آئے گی۔

8. لیکن تُو اپنی آنکھوں سے نِگاہ کرے گااور شرِیروں کے انجام کو دیکھے گا۔

9. پر تُو اَے خُداوند! میری پناہ ہے !تُو نے حق تعالیٰ کو اپنا مسکن بنا لِیا ہے۔

10. تُجھ پر کوئی آفت نہیں آئے گیاور کوئی وبا تیرے خَیمہ کے نزدِیک نہ پُہنچے گی۔

11. کیونکہ وہ تیری بابت اپنے فرِشتوں کو حُکم دے گاکہ تیری سب راہوں میں تیری حِفاظت کریں ۔

12. وہ تُجھے اپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گےتاکہ اَیسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھّر سے ٹھیس لگے ۔

13. تُو شیرِ بَبر اور افعی کو رَوندے گا۔تُو جوان شیر اور اژدہا کو پامال کرے گا۔

14. چُونکہ اُس نے مُجھ سے دِل لگایا ہے اِس لِئے مَیںاُسے چُھڑاؤُں گا۔مَیں اُسے سرفراز کرُوں گا کیونکہ اُس نے میرانام پہچاناہے۔

15. وہ مُجھے پُکارے گا اور مَیں اُسے جواب دُوں گا۔مَیں مُصِیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا۔مَیں اُسے چُھڑاؤُں گا اور عِزّت بخشُوں گا۔

16. مَیں اُسے عُمر کی درازی سے آسُودہ کرُوں گااور اپنی نجات اُسے دِکھاؤُں گا۔