1. اَے خُداوند اپنے قہر میں مُجھے جِھڑک نہ دےاور اپنے غضب میں مُجھے تنبِیہ نہ کر۔
2. کیونکہ تیرے تِیر مُجھ میں لگے ہیںاور تیرا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔
3. تیرے قہر کے سبب سے میرے جِسم میں صِحت نہیںاور میرے گُناہ کے باعِث میری ہڈِّیوں کو آرام نہیں۔
4. کیونکہ میری بدی میرے سر سے گُذر گئیاور وہ بڑے بوجھ کی مانِند میرے لِئے نِہایتبھاری ہے۔
5. میری حماقت کے سبب سےمیرے زخموں سے بدبُو آتی ہے ۔ وہ سڑ گئے ہیں ۔
6. مَیں پُر درد اوربُہت جُھکا ہُؤا ہُوں۔مَیں دِن بھر ماتم کرتاپِھرتا ہُوں
7. کیونکہ میری کمر میں سوزِش ہی سوزِش ہےاور میرے جِسم میں کُچھ صِحت نہیں۔
8. مَیں نحیِف اورنِہایت کُچلا ہُؤا ہُوںاور دِل کی بے چینی کے سبب سے کراہتا رہا۔
9. اَے خُداوند! میری ساری تمنّا تیرے سامنے ہےاور میرا کراہنا تُجھ سے چُھپا نہیں۔
10. میرا دِل دھڑکتا ہے ۔ میری طاقت گھٹی جاتی ہے۔میری آنکھوں کی رَوشنی بھی مُجھ سے جاتی رہی۔
11. میرے عزِیز اور دوست میری بلا میں الگ ہو گئےاور میرے رِشتہ دار دُور جا کھڑے ہُوئے۔
12. میری جان کے خواہاں میرے لِئے جال بِچھاتے ہیںاور میرے نُقصان کے طالِب شرارت کیباتیں بولتےاور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں ۔
13. پر مَیں بہرے کی مانِندسُنتا ہی نہیں۔مَیں گُونگے کی مانِندمُنہ نہیں کھولتا
14. بلکہ مَیں اُس آدمی کی مانِند ہُوں جِسے سُنائی نہیں دیتااور جِس کے مُنہ میں ملامت کی باتیں نہیں۔
15. کیونکہ اَے خُداوند! مُجھے تُجھ سے اُمّید ہے۔اَے خُداوند میرے خُدا! تُو جواب دے گا۔
16. کیونکہ مَیں نے کہاکہ کہیں وہ مُجھ پر شادیانہنہ بجائیں۔جب میرا پاؤں پِھسلتا ہے تو وہ میرے خِلاف تکبُّرکرتے ہیں ۔
17. کیونکہ مَیں گِرنے ہی کو ہُوںاور میرا غم برابر میرے سامنے ہے۔
18. اِس لِئے کہ مَیں اپنی بدی کو ظاہِر کرُوں گااور اپنے گُناہ کے باعِث غمگِین رہُوں گا۔
19. لیکن میرے دُشمن چُست اور زبردست ہیںاور مُجھ سے ناحق عداوت رکھنے والے بُہت ہوگئے ہیں۔
20. جو نیکی کے بدلے بدی کرتے ہیںوہ بھی میرے مُخالِف ہیں کیونکہ مَیں نیکی کیپَیروی کرتا ہُوں۔
21. اَے خُداوند! مُجھے چھوڑ نہ دے ۔اَے میرے خُدا!مُجھ سے دُور نہ ہو۔
22. اَے خُداوند! اَے میری نجات !میری مدد کے لِئے جلدی کر۔