1. اَے خُداوند کب تک؟ کیاتُو ہمیشہ مُجھے بُھولا رہے گا ؟تُو کب تک اپناچہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھّے گا؟
2. کب تک مَیں جی ہی جی میں منصُوبہ باندھتا رہُوںاور سارے دِن اپنے دِل میں غَم کِیا کرُوں ؟کب تک میرا دُشمن مُجھ پر سربُلند رہے گا؟
3. اَے خُداوند میرے خُدا! میری طرف توجُّہ کراورمُجھے جواب دے ۔میری آنکھیں روشن کر ۔ اَیسا نہ ہوکہ مُجھے مَوتکی نِیند آ جائے ۔
4. اَیسا نہ ہوکہ میرا دُشمن کہے کہ مَیں اِس پر غالِب آ گیا ۔نہ ہوکہ جب مَیں جُنبِش کھاؤُں تُو میرے مخالِفخُوش ہوں۔
5. لیکن مَیں نے تو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے ۔میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہو گا۔
6. مَیں خُداوند کا گِیت گاؤُں گاکیونکہ اُس نے مُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔