زبُو 23 Urdu Bible Revised Version (URD)

خُداوندہمارا چَوپان

1. خُداوند میرا چَوپان ہے ۔ مُجھے کمی نہ ہو گی۔

2. وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے ۔وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے ۔

3. وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔وہ مُجھے اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پرلے چلتا ہے۔

4. بلکہ خواہ مَوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہومَیں کِسی بلا سے نہیں ڈرُوں گا کیونکہ تُومیرےساتھ ہے ۔تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مُجھے تسلّی ہے۔

5. تُو میرے دُشمنوں کے رُوبرُو میرے آگے دستر خوانبِچھاتا ہے۔تُو نے میرے سر پر تیل ملا ہے ۔ میرا پِیالہ لبریزہوتا ہے۔

6. یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھرہیں گیاور مَیں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکُونت کرُوں گا۔