زبُو 149 Urdu Bible Revised Version (URD)

حمدوسِتایش کاگِیت

1. خُداوند کی حمد کرو۔خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤاور مُقدّسوں کے مجمع میں اُس کی مدح سرائی کرو ۔

2. اِسرائیل اپنے خالِق میں شادمان رہے۔فرزندانِ صِیُّون اپنے بادشاہ کے سبب سےشادمان ہوں۔

3. وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح سرائی کریں۔

4. کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنُود رہتا ہے۔وہ حلِیموں کو نجات سے زِینت بخشے گا۔

5. مُقدّس لوگ جلال پر فخر کریں۔وہ اپنے بِستروں پر خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔

6. اُن کے مُنہ میں خُدا کی تمجِیداور ہاتھ میں دو دھاری تلوار ہو

7. تاکہ قَوموں سے اِنتقام لیںاور اُمّتوں کو سزا دیں۔

8. اُن کے بادشاہوں کو زنجِیروں سے جکڑیںاور اُن کے سرداروں کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں

9. تاکہ اُن کو وہ سزا دیں جو مرقُوم ہے۔اُس کے سب مُقدّسوں کو یہ شرف حاصِل ہے۔خُداوند کی حمد کرو۔