1. خُداوند کی حمد کرو۔خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہےاور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
2. کون خُداوند کی قُدرت کے کاموں کو بیان کر سکتا ہےیا اُس کی پُوری سِتایش سُنا سکتا ہے؟
3. مُبارک ہیں وہ جو عدل کرتے ہیںاور وہ جو ہر وقت صداقت کے کام کرتا ہے۔
4. اَے خُداوند! اُس کرم سے جو تُو اپنے لوگوں پرکرتاہے مُجھے یاد کر۔اپنی نجات مُجھے عِنایت فرما۔
5. تاکہ مَیں تیرے برگُزِیدوں کی اِقبال مندی دیکھُوںاور تیری قَوم کی شادمانی میں شاد رہُوںاور تیری مِیراث کے لوگوں کے ساتھ فخر کرُوں ۔
6. ہم نے اور ہمارے باپ دادا نے گُناہ کِیا۔ہم نے بدکاری کی ۔ ہم نے شرارت کے کام کِئے۔
7. ہمارے باپ دادا مِصر میں تیرے عجائِب نہ سمجھے۔اُنہوں نے تیری شفقت کی کثرت کو یاد نہ کِیا۔بلکہ سمُندر پر یعنی بحرِ قُلز م پر باغی ہُوئے۔
8. تَو بھی اُس نے اُن کو اپنے نام کی خاطِر بچایاتاکہ اپنی قُدرت ظاہِر کرے۔
9. اُس نے بحرِ قُلزم کو ڈانٹا اور وہ سُوکھ گیا۔وہ اُن کو گہراؤ میں سے اَیسے نِکال لے گیا جَیسےبیابان میں سے
10. اور اُس نے اُن کو عداوت رکھنے والے کے ہاتھسے بچایااور دُشمن کے ہاتھ سے چُھڑایا۔
11. سمُندر نے اُن کے مُخالِفوں کو چُھپا لِیا۔اُن میں سے ایک بھی نہ بچا۔
12. تب اُنہوں نے اُس کے قَول کا یقِین کِیااور اُس کی مدح سرائی کرنے لگے۔
13. پِھر وہ جلد اُس کے کاموں کو بُھول گئےاور اُس کی مشوَرت کا اِنتظار نہ کِیا
14. بلکہ بیابان میں بڑی حِرص کی۔اور صحرا میں خُدا کو آزمایا۔
15. سو اُس نے اُن کی مُراد تو پُوری کر دیپر اُن کی جان کو سُکھا دِیا۔
16. اُنہوں نے خَیمہ گاہ میں مُوسیٰ پراور خُداوند کے مُقدّس مَرد ہارُون پر حسد کِیا۔
17. سو زمِین پھٹی اور داتن کو نِگل گئیاور ابِیرا م کی جماعت کو کھا گئی
18. اور اُن کے جتھے میں آگ بھڑک اُٹھیاور شُعلوں نے شرِیروں کو بھسم کر دِیا۔
19. اُنہوں نے حورِب میں ایک بچُھڑا بنایااور ڈھالی ہُوئی مُورت کو سِجدہ کِیا۔
20. یُوں اُنہوں نے خُدا کے جلال کوگھاس کھانے والے بَیل کی شکل سے بدل دِیا ۔
21. وہ اپنے مُنجّی خُدا کو بُھول گئےجِس نے مِصر میں بڑے بڑے کام کِئے
22. اور حام کی سرزمِین میں عجائِباور بحرِ قُلز م پر دہشت انگیز کام کِئے۔
23. اِس لِئے اُس نے فرمایا مَیں اُن کو ہلاک کر ڈالتااگر میرا برگُزِیدہ مُوسیٰ میرے حضُور بِیچ میں نہ آتاکہ میرے قہر کو ٹال دے تا نہ ہو کہ مَیں اُن کوہلاک کرُوں۔
24. اور اُنہوں نے اُس سہانے مُلک کو حقِیر جانااور اُس کے قَول کا یقِین نہ کِیا۔
25. بلکہ وہ اپنے ڈیروں میں بُڑبُڑائےاور خُداوند کی بات نہ مانی۔
26. تب اُس نے اُن کے خِلاف قَسم کھائیکہ مَیں اُن کو بیابان میں پست کرُوں گا۔
27. اور اُن کی نسل کو قَوموں کے درمیان گِرا دُوں گااور اُن کو مُلک مُلک میں تِتربِتر کرُوں گا۔
28. وہ بعل فغُور کو پُوجنے لگےاور بُتوں کی قُربانِیاں کھانے لگے۔
29. یُوں اُنہوں نے اپنے اعمال سے اُس کو خشم ناک کِیااور وبا اُن میں پُھوٹ نِکلی۔
30. تب فِینحاس اُٹھا اور بِیچ میں آیااور وبا رُک گئی۔
31. اور یہ کام اُس کے حق میں پُشت در پُشتہمیشہ کے لِئے راست بازی گِنا گیا۔
32. اُنہوں نے اُس کو مرِیبہ کے چشمہ پر بھیخشم ناک کِیااور اُن کی خاطِر مُوسیٰ کو نُقصان پُہنچا۔
33. اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس کی رُوح سے سرکشی کیاور مُوسیٰ بے سوچے بول اُٹھا۔
34. اُنہوں نے اُن قَوموں کو ہلاک نہ کِیاجَیسا خُداوند نے اُن کو حُکم دِیا تھا
35. بلکہ اُن قَوموں کے ساتھ مِل گئےاور اُن کے سے کام سِیکھ گئے
36. اور اُن کے بُتوں کی پرستِش کرنے لگےجو اُن کے لِئے پھندا بن گئے۔
37. بلکہ اُنہوں نے اپنے بیٹے بیٹیوں کو شیاطِین کےلِئے قُربان کِیا
38. اور معصُوموں کا یعنی اپنے بیٹے بیٹیوں کا خُون بہایاجِن کو اُنہوں نے کنعان کے بُتوں کے لِئےقُربان کر دِیااور مُلک خُون سے ناپاک ہو گیا۔
39. یُوں وہ اپنے ہی کاموں سے آلُودہ ہو گئےاور اپنے فِعلوں سے بے وفا بنے۔
40. اِس لِئے خُداوند کا قہر اپنے لوگوں پر بھڑکااور اُسے اپنی مِیراث سے نفرت ہو گئی
41. اور اُس نے اُن کو قَوموں کے قبضہ میں کر دِیااور اُن سے عداوت رکھنے والے اُن پرحُکمران ہو گئے۔
42. اُن کے دُشمنوں نے اُن پر ظُلم کِیااور وہ اُن کے محکُوم ہو گئے۔
43. اُس نے تو بار ہا اُن کو چُھڑایالیکن اُن کا مشوَرہ باغیانہ ہی رہااور وہ اپنی بدکاری کے باعِث پست ہو گئے۔
44. تَو بھی جب اُس نے اُن کی فریاد سُنیتو اُن کے دُکھ پر نظر کی۔
45. اور اُس نے اُن کے حق میں اپنے عہد کو یاد کِیااور اپنی شفقت کی کثرت کے مُطابِق ترس کھایا۔
46. اُس نے اُن کو اسِیر کرنے والوں کے دِل میںاُن کے لِئے رحم ڈالا۔
47. اَے خُداوند!ہمارے خُدا! ہم کو بچا لےاور ہم کو قَوموں میں سے اِکٹھّا کر لےتاکہ ہم تیرے قُدُّوس نام کا شُکر کریںاور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔
48. خُداوند اِسرائیل کا خُداازل سے ابد تک مُبارک ہو!اور ساری قَوم کہے آمِین۔خُداوند کی حمد کرو۔