زبُو 56 Urdu Bible Revised Version (URD)

خُدا پر توکُّل کی دُعا

1. اَے خُدا! مُجھ پر رحم فرما کیونکہ اِنسان مُجھے نِگلنا چاہتا ہے۔وہ دِن بھر لڑ کر مُجھے ستاتا ہے۔

2. میرے دُشمن دِن بھر مُجھے نِگلنا چاہتے ہیںکیونکہ جو غرُور کر کے مُجھ سے لڑتے ہیں وہ بُہت ہیں۔

3. جِس وقت مُجھے ڈر لگے گا مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔

4. میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔میرا توکُّل خُدا پر ہے ۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟

5. وہ دِن بھر میری باتوں کو مروڑتے رہتے ہیں۔اُن کے خیال سراسر یِہی ہیں کہ مُجھ سے بدی کریں۔

6. وہ اِکٹھّے ہو کر چُھپ جاتے ہیں۔وہ میرے نقشِ قدم کو دیکھتے بھالتے ہیںکیونکہ وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔

7. کیا وہ بدکاری کر کے بچ جائیں گے؟اَے خُدا قہر میں اُمّتوں کو گِرا دے۔

8. تُو میری آوارگی کا حِساب رکھتا ہے۔میرے آنسُوؤں کو اپنے مشکِیزہ میں رکھ لے۔کیا وہ تیری کِتاب میں مندرج نہیں ہیں؟

9. تب تو جِس دِن مَیں فریاد کرُوں گا میرے دُشمنپسپا ہوں گے۔مُجھے یہ معلُوم ہے کہ خُدا میری طرف ہے۔

10. میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔میرا فخر خُداوند پر اور اُس کے کلام پر ہے۔

11. میرا توکُّل خُدا پر ہے ۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔اِنسان میرا کیا کر سکتاہے ؟

12. اَے خُدا! تیری مَنّتیں مُجھ پر ہیں۔مَیں تیرے حضُور شُکرگُذاری کی قُربانیاںگُذرانوں گا۔

13. کیونکہ تُو نے میری جان کو مَوت سے چُھڑایا۔کیا تُو نے میرے پاؤں کو پِھسلنے سےنہیں بچایاتاکہ مَیں خُدا کے سامنےزِندوں کے نُور میں چلُوں؟