1. اَے خُدا! میرے محمُود!خاموش نہ رہ
2. کیونکہ شرِیروں اور دغابازوں نے میرے خِلافمُنہ کھولا ہے۔اُنہوں نے جُھوٹی زُبان سے مُجھ سے باتیں کی ہیں۔
3. اُنہوں نے عداوت کی باتوں سے مُجھے گھیر لِیااور بے سبب مُجھ سے لڑے ہیں۔
4. وہ میری مُحبّت کے سبب سے میرے مُخالِف ہیںلیکن مَیں تو بس دُعا کرتا ہُوں۔
5. اُنہوں نے نیکی کے بدلے مُجھ سے بدی کی ہےاور میری مُحبّت کے بدلے عداوت۔
6. تُو کِسی شرِیر آدمی کو اُس پر مقرّر کر دےاور کوئی مُخالِف اُس کے دہنے ہاتھ کھڑا رہے۔
7. جب اُس کی عدالت ہو تو وہ مُجرم ٹھہرےاور اُس کی دُعا بھی گُناہ گِنی جائے۔
8. اُس کی عُمر کوتاہ ہو جائےاور اُس کا مَنصب کوئی دُوسرا لے لے۔
9. اُس کے بچّے یتِیم ہو جائیںاور اُس کی بِیوی بیوہ ہو جائے۔
10. اُس کے بچّے آوارہ ہو کر بِھیک مانگیںاُن کو اپنے وِیران مقاموں سے دُور جا کر ٹُکڑےمانگناپڑے۔
11. قرض خواہ اُس کا سب کُچھ چِھین لےاور پردیسی اُس کی کمائی لُوٹ لیں۔
12. کوئی نہ ہو جو اُس پر شفقت کرے۔نہ کوئی اُس کے یتِیم بچّوں پر ترس کھائے۔
13. اُس کی نسل کٹ جائےاور دُوسری پُشت میں اُن کا نام مِٹا دِیا جائے۔
14. اُس کے باپ دادا کی بدی خُداوند کے حضُور یاد رہےاور اُس کی ماں کا گُناہ مِٹایا نہ جائے۔
15. وہ برابر خُداوند کے سامنے رہیںتاکہ وہ زمِین پر سے اُن کا ذِکر مِٹا دے۔
16. اِس لِئے کہ اُس نے رحم کرنا یاد نہ رکھّاپر غرِیب اور مُحتاج اور شکستہ دِل کو ستایاتاکہ اُن کو مار ڈالے
17. بلکہ لَعنت کرنا اُسے پسند تھا ۔ سو وُہی اُس پر آپڑیاور دُعا دینا اُسے مرغُوب نہ تھا سو وہ اُس سے دُوررہی۔
18. اُس نے لَعنت کو اپنی پوشاک کی طرح پہنااور وہ پانی کی طرح اُس کے باطِن میںاور تیل کی طرح اُس کی ہڈِّیوں میں سما گئی۔
19. وہ اُس کے لِئے اُس پوشاک کی مانِند ہو جِسے وہپہنتاہےاور اُس پٹکے کی جگہ جِس سے وہ اپنی کمر کسے رہتاہے۔
20. خُداوند کی طرف سے میرے مُخالِفوں کااور میری جان کو بُرا کہنے والوں کا یِہی بدلہ ہے۔
21. لیکن اَے مالک خُداوند! اپنے نام کی خاطِر مُجھ پراِحسان کر۔مُجھے چُھڑا کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔
22. اِس لِئے کہ مَیں غر یب اور مُحتاج ہُوںاور میرا دِل میرے پہلُو میں زخمی ہے۔
23. مَیں ڈھلتے سایہ کی طرح جاتا رہا۔مَیں ٹِڈّ ی کی طرح اُڑا دِیا گیا۔
24. فاقہ کرتے کرتے میرے گُھٹنے کمزور ہوگئےاور چِکنائی کی کمی سے میرا جِسم سُوکھ گیا۔
25. مَیں اُن کی ملامت کا نِشانہ بن گیا ہُوں۔جب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو سر ہلاتے ہیں۔
26. اَے خُداوند میرے خُدا! میری مدد کر۔اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے بچا لے۔
27. تاکہ وہ جان لیں کہ اِس میں تیرا ہاتھ ہےاور تُو ہی نے اَے خُداوند! یہ کِیا ہے۔
28. وہ لَعنت کرتے رہیں پر تُو برکت دے۔وہ جب اُٹھیں گے تو شرمِندہ ہوں گے پر تیرا بندہشادمان ہو گا ۔
29. میرے مُخالِف ذِلّت سے مُلبّس ہو جائیںاور اپنی ہی شرمِندگی کو چادر کی طرح اوڑھ لیں ۔
30. مَیں اپنے مُنہ سے خُداوند کا بڑا شُکر کرُوں گا۔بلکہ بڑی بِھیڑ میں اُس کی حمد کرُوں گا۔
31. کیونکہ وہ مُحتاج کے دہنے ہاتھ کھڑا ہو گاتاکہ اُس کی جان پر فتویٰ دینے والوں سے اُسےرہائی دے۔