زبُو 121 Urdu Bible Revised Version (URD)

خُداوند ہمارا مُحافِظ

1. مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔میری کُمک کہاں سے آئے گی ؟

2. میری کُمک خُداوند سے ہےجِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔

3. وہ تیرے پاؤں کو پِھسلنے نہ دے گا۔تیرا مُحافِظ اُونگھنے کا نہیں۔

4. دیکھ! اِسرائیل کا مُحافِظنہ اُونگھے گا نہ سوئے گا۔

5. خُداوند تیرا مُحافِظ ہےخُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔

6. نہ آفتاب دِن کو تُجھے ضرر پُہنچائے گانہ ماہتاب رات کو۔

7. خُداوند ہر بلا سے تُجھے محفُوظ رکھّے گا۔وہ تیری جان کو محفُوظ رکھّے گا۔

8. خُداوند تیری آمد و رفت میںاب سے ہمیشہ تک تیری حِفاظت کرے گا۔