1. اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائےتو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرےتو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔
2. تُمہارے لِئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنااور مشقّت کی روٹی کھانا عبث ہےکیونکہ وہ اپنے محبُوب کو تو نِیند ہی میں دےدیتا ہے ۔
3. دیکھو! اَولاد خُداوند کی طرف سے مِیراث ہےاور پیٹ کا پَھل اُسی کی طرف سے اَجر ہے۔
4. جوانی کے فرزند اَیسے ہیںجَیسے زبردست کے ہاتھ میں تِیر۔
5. خُوش نصِیب ہے وہ آدمی جِس کا ترکش اُن سےبھرا ہے۔جب وہ اپنے دُشمنوں سے پھاٹک پر باتیںکریں گےتو شرمِندہ نہ ہوں گے۔