زبُو 122 Urdu Bible Revised Version (URD)

یروشلیِم کی تعرِیف وتَوصیِف

1. مَیں خُوش ہُؤا جب وہ مُجھ سے کہنے لگےآؤ خُداوند کے گھر چلیں۔

2. اَے یروشلِیم ! ہمارے قدمتیرے پھاٹکوں کے اندر ہیں۔

3. اَے یروشلِیم ! تُو اَیسے شہر کی مانِند ہےجو گُنجان بنا ہو۔

4. جہاں قبِیلے یعنی خُداوند کے قبِیلےاِسرائیل کی شہادت کے لِئےخُداوند کے نام کا شُکر کرنے کو جاتے ہیں۔

5. کیونکہ وہاں عدالت کے تختیعنی داؤُد کے خاندان کے تخت قائِم ہیں۔

6. یروشلِیم کی سلامتی کی دُعا کرو۔وہ جو تُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں اِقبال مند ہوں گے ۔

7. تیری فصِیل کے اندر سلامتیاور تیرے محلّوں میں اِقبال مندی ہو۔

8. مَیں اپنے بھائیوں اور دوستوں کی خاطِراب کہُوں گا تُجھ میں سلامتی رہے۔

9. خُداوند اپنے خُدا کے گھر کی خاطِرمَیں تیری بھلائی کا طالِب رہُوں گا۔