1. خُداوند کی حمد کرو!اَے میری جان خُداوند کی حمد کر !
2. مَیں عُمر بھر خُداوند کی حمد کرُوں گا۔جب تک میرا وجُود ہے مَیں اپنے خُدا کی مدحسرائی کرُوں گا۔
3. نہ اُمرا پر بھروسا کرو نہ آدم زاد پر۔وہ بچا نہیں سکتا۔
4. اُس کا دَم نِکل جاتا ہے تو وہ مِٹّی میں مِل جاتا ہے ۔اُسی دِن اُس کے منصُوبے فنا ہو جاتے ہیں۔
5. خُوش نصِیب ہے وہ جِس کا مددگار یعقُوب کا خُدا ہےاور جِس کی اُمّید خُداوند اُس کے خُدا سے ہے
6. جِس نے آسمان اور زمِین اور سمُندر کواور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا۔جو سچّائی کو ہمیشہ قائِم رکھتا ہے۔
7. جو مظلُوموں کا اِنصاف کرتا ہے۔جو بُھوکوں کو کھانا دیتا ہے۔خُداوند قَیدِیوں کو آزاد کرتا ہے۔
8. خُداوند اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے۔خُداوند جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔خُداوند صادِقوں سے مُحبّت رکھتا ہے۔
9. خُداوند پردیسیوں کی حِفاظت کرتا ہے۔وہ یتِیم اور بیوہ کو سنبھالتا ہےلیکن شرِیروں کی راہ ٹیڑھی کر دیتا ہے۔
10. خُداوند ابد تک سلطنت کرے گا۔اَے صِیُّون ! تیرا خُدا پُشت در پُشت ۔خُداوند کی حمد کرو۔