1. خُدا ہم پر رحم کرے اور ہم کو برکت بخشےاور اپنے چہرہ کو ہم پر جلوہ گر فرمائے ۔(سِلاہ)
2. تاکہ تیری راہ زمِین پر ظاہِر ہو جائےاور تیری نجات سب قَوموں پر۔
3. اَے خُدا! لوگ تیری تعرِیف کریں۔سب لوگ تیری تعرِیف کریں۔
4. اُمّتیں خُوش ہوں اور خُوشی سے للکاریںکیونکہ تُو راستی سے لوگوں کی عدالت کرے گااور زمِین کی اُمّتوں پر حُکومت کرے گا ۔ ( سِلا ہ )
5. اَے خُدا! لوگ تیری تعرِیف کریں۔سب لوگ تیری تعرِیف کریں۔
6. زمِین نے اپنی پَیداوار دے دی۔خُدا یعنی ہمارا خُدا ہم کو برکت دے گا۔
7. خُدا ہم کو برکت دے گااور زمِین کی اِنتہا تک سب لوگ اُس کا ڈر مانیں گے۔