زبُو 60 Urdu Bible Revised Version (URD)

رہائی کے لِئے اِلتجا

1. اَے خُدا! تُو نے ہمیں ردّ کِیا۔ تُو نے ہمیں شِکستہحال کر دِیا۔تُو ناراض رہا ہے ۔ ہمیں پِھر بحال کر۔

2. تُو نے زمِین کو لرزا دِیا ۔ تُو نے اُسے پھاڑ ڈالاہے۔اُس کے رخنے بند کر دے کیونکہ وہ لرزان ہے۔

3. تُو نے اپنے لوگوں کو سختِیاں دِکھائیں۔تُو نے ہم کو لڑکھڑا دینے والی مَے پِلائی۔

4. جو تُجھ سے ڈرتے ہیں تُو نے اُن کو ایک جھنڈادِیا ہے۔تاکہ وہ حق کی خاطر بُلند کِیا جائے ۔(سِلاہ)

5. اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے۔تاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔

6. خُدا نے اپنی قُدُّوسِیّت میں فرمایا ہے مَیں خُوشیکرُوں گا۔مَیں سِکم کو تقسیم کرُوں گا اور سُکّات کی وادی کوبانٹُوں گا۔

7. جِلعاد میرا ہے مَنسّی بھی میرا ہے۔افرائِیم میرے سر کا خود ہے۔یہُودا ہ میرا عصا ہے۔

8. موآ ب میری چلپچی ہے۔ادُو م پر مَیں جُوتا پھینکُوں گا۔اَے فِلستِین ! میرے سبب سے للکار۔

9. مُجھے اُس مُحکم شہر میں کَون پُہنچائے گا؟کَون مُجھے ادُو م تک لے گیا ہے؟

10. اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کر دِیا؟اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا ۔

11. مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کرکیونکہ اِنسانی مدد عبث ہے ۔

12. خُدا کی مدد سے ہم بہادری کریں گےکیونکہ وُہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کرے گا۔