زبُو 47 Urdu Bible Revised Version (URD)

سب سے اعلےٰ فرمانروا

1. اَے سب اُمّتو! تالِیاں بجاؤ۔خُدا کے لِئے خُوشی کی آواز سے للکارو۔

2. کیونکہ خُداوند تعالیٰ مُہِیب ہے۔وہ تمام رُویِ زمِین کا شہنشاہ ہے۔

3. وہ اُمّتوں کو ہمارے سامنے زیرکرے گااور قَومیں ہمارے قدموں تلے ہو جائیں گی۔

4. وہ ہمارے لِئے ہماری مِیراث کو چُنے گا۔جو اُس کے محبُوب یعقُوب کی حشمت ہے ۔ (سِلاہ)

5. خُدا نے بُلند آواز کے ساتھ۔خُداوند نے نرسِنگے کی آواز کے ساتھ صعُود فرمایا ۔

6. مدح سرائی کرو ۔ خُدا کی مدح سرائی کرو۔مدح سرائی کرو ۔ ہمارے بادشاہ کی مدح سرائی کرو ۔

7. کیونکہ خُدا ساری زمِین کا بادشاہ ہے۔عقل سے مدح سرائی کرو۔

8. خُدا قَوموں پر سلطنت کرتا ہے۔خُدا اپنے مُقدّس تخت پربَیٹھا ہے۔

9. اُمّتوں کے سردار اِکٹھّے ہُوئے ہیںتاکہ ابرہام کے خُدا کی اُمّت بن جائیںکیونکہ زمِین کی سِپریں خُدا کی ہیں۔وہ نہایت بُلند ہے۔