1. کیا ہی بھلا ہے خُداوند کا شُکر کرنااور تیرے نام کی مدح سرائی کرنا اَے حق تعالیٰ!
2. صُبح کو تیری شفقت کا اِظہار کرنااور رات کو تیری وفاداری کا۔
3. دس تار والے ساز اور بربط پراور سِتار پر گُونجتی آواز کے ساتھ۔
4. کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے مُجھے اپنے کام سےخُوش کِیا ۔مَیں تیری صنعت کاری کے سبب سے شادیانہبجاؤُں گا۔
5. اَے خُداوند!تیری صنعتیں کَیسی بڑی ہیں!تیرے خیال بُہت عمِیق ہیں۔
6. حَیوان خصلت نہیں جانتااور احمق اِس کو نہیں سمجھتا ہے۔
7. جب شرِیر گھاس کی طرح اُگتے ہیںاور سب بدکردار پُھولتے پَھلتے ہیںتو یہ اِسی لِئے ہے کہ وہ ہمیشہ کے لِئے فنا ہوں۔
8. لیکن تُو اَے خُداوند! ابدُالآباد بُلند ہے۔
9. کیونکہ دیکھ! اَے خُداوند! تیرے دُشمن۔دیکھ! تیرے دُشمن ہلاک ہو جائیں گے۔سب بدکردار پراگندہ کر دِئے جائیں گے۔
10. لیکن تُو نے میرے سِینگ کو جنگلی سانڈ کے سِینگکی مانِند بُلند کِیا ہے۔مُجھ پر تازہ تیل ملا گیا ہے۔
11. میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا۔میرے کانوں نے میرے مُخالِف بدکاروں کاحال سُن لِیا ہے ۔
12. صادِق کھجُور کے درخت کی مانِند سرسبز ہو گا۔وہ لُبنان کے دیودار کی طرح بڑھے گا۔
13. جو خُداوند کے گھر میں لگائے گئے ہیںوہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے ۔
14. وہ بُڑھاپے میں بھی برومند ہوں گے۔وہ تر و تازہ اور سرسبز رہیں گے
15. تاکہ واضِح کریں کہ خُداوند راست ہے۔وُہی میری چٹان ہے اور اُس میں ناراستی نہیں۔