1. احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔وہ بِگڑ گئے ۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں ۔کوئی نیکوکار نہیں۔
2. خُداوند نے آسمان پر سے بنی آدم پرنِگاہ کیتاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مندکوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔
3. وہ سب کے سب گُمراہ ہُوئے ۔ وہ باہم نجِس ہو گئے ۔کوئی نیکوکار نہیں ۔ ایک بھی نہیں۔
4. کیا اُن سب بدکرداروں کو کُچھ عِلم نہیںجو میرے لوگوں کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے روٹیاور خُداوند کا نام نہیں لیتے؟
5. وہاں اُن پر بڑا خَوف چھا گیاکیونکہ خُدا صادِق پُشت کے ساتھ ہے۔
6. تُم غرِیب کی مشوَرت کی ہنسی اُڑاتے ہو ۔اِس لِئے کہ خُداوند اُس کی پناہ ہے
7. کاش کہ اِسرا ئیل کی نجات صِیُّون میں سے ہوتی!جب خُداوند اپنے لوگوں کو اسِیری سے لَوٹا لا ئے گاتو یعقُوب خُوش اور اِسرائیل شادمان ہو گا۔