زبُو 3 Urdu Bible Revised Version (URD)

مدد کے لِئے صُبح کی دُعا

1. اَے خُداوند میرے ستانے والے کِتنے بڑھ گئے!وہ جو میرے خِلاف اُٹھتے ہیں بُہت ہیں۔

2. بُہت سے میری جان کے بارے میں کہتے ہیںکہ خُدا کی طرف سے اُس کی کُمک نہ ہوگی ۔ (سِلاہ)

3. لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔

4. مَیں بُلند آواز سے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا ہُوںاور وہ اپنے کوہِ مُقدّّس پر سے مُجھے جواب دیتاہے۔ (سِلاہ)

5. مَیں لیٹ کر سو گیا ۔مَیں جاگ اُٹھا کیونکہ خُداوند مُجھے سنبھالتا ہے۔

6. مَیں اُن دس ہزار آدمِیوں سے نہیں ڈرنے کاجو گِردا گِرد میرے خِلاف صف بستہ ہیں۔

7. اُٹھ اَے خُداوند! اَے میرے خُدا! مُجھے بچا لے!کیونکہ تُو نے میرے سب دُشمنوں کو جبڑےپر مارا ہے۔تُو نے شرِیروں کے دانت توڑ ڈالے ہیں۔

8. نجات خُداوند کی طرف سے ہے ۔تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سِلاہ)