1. مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کیاور اُس نے مُجھے جواب دِیا۔
2. جُھوٹے ہونٹوں اور دغاباز زُبان سےاے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔
3. اَے دغاباز زُبان!تُجھے کیا دِیا جائے اور تُجھ سے اَور کیا کِیا جائے؟
4. زبردست کے تیز تِیر۔جھاؤ کے انگاروں کے ساتھ۔
5. مُجھ پر افسوس کہ مَیں مسک میں بستااور قِیدار کے خَیموں میں رہتا ہُوں۔
6. صُلح کے دُشمن کے ساتھ رہتے ہُوئےمُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔
7. مَیں تو صُلح دوست ہُوںپر جب بولتا ہُوں تو وہ جنگ پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔