1. خُداوند سلطنت کرتا ہے ۔ وہ شَوکت سے مُلبّس ہے۔خُداوند قُدرت سے مُلبّس ہے ۔ وہ اُس سے کمربستہ ہے۔اِس لِئے جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبش نہیں۔
2. تیرا تخت قدِیم سے قائِم ہے۔تُو ازل سے ہے۔
3. سَیلابوں نے اَے خُداوند!سَیلابوں نے شور مچا رکھّا ہے۔سَیلاب مَوجزن ہیں۔
4. بحروں کی آواز سے۔سمُندر کی زبردست مَوجوں سے بھیخُداوند بُلند و قادِر ہے۔
5. تیری شہادتیں بِالکُل سچّی ہیں۔اَے خُداوند!ابدُالآباد کے لِئےقُدُّوسِیت تیرے گھر کو زیبا ہے۔