1. خُداوند سلطنت کرتا ہے ۔ زمِین شادمان ہو۔بے شُمار جزِیرے خُوشی منائیں۔
2. بادل اور تارِیکی اُس کے اِردگِرد ہیں۔صداقت اور عدل اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔
3. آگ اُس کے آگے آگے چلتی ہےاور چاروں طرف اُس کے مُخالِفوں کو بھسم کر دیتی ہے۔
4. اُس کی بِجلیوں نے جہان کو رَوشن کر دِیا۔زمِین نے دیکھا اور کانپ گئی۔
5. خُداوند کے حضُور پہاڑ موم کی طرح پِگھل گئے۔یعنی ساری زمِین کے خُداوند کے حضُور۔
6. آسمان اُس کی صداقت ظاہِر کرتا ہے۔سب قَوموں نے اُس کا جلال دیکھا ہے۔
7. کُھدی ہُوئی مُورتوں کے سب پُوجنے والےجو بُتوں پر فخر کرتے ہیں شرمِندہ ہوں۔اَے معبُودو!سب اُس کو سِجدہ کرو۔
8. اَے خُداوند!صِیُّون نے سُنا اور خُوش ہُوئیاور یہُوداہ کی بیٹیاں تیرے احکام سےشادمان ہُوئِیں۔
9. کیونکہ اَے خُداوند! تُو تمام زمِین پر بُلند و بالاہے۔تُو سب معبُودوں سے نِہایت اعلیٰ ہے۔
10. اَے خُداوند سے مُحبّت رکھنے والو! بدی سےنفرت کرو۔وہ اپنے مُقدّسوں کی جانوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔وہ اُن کو شرِیروں کے ہاتھ سے چُھڑاتا ہے۔
11. صادِقوں کے لِئے نُور بویا گیا ہےاور راست دِلوں کے لِئے خُوشی۔
12. اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش رہواور اُس کے پاک نام کا شُکر کرو۔