زبُو 142 Urdu Bible Revised Version (URD)

مدد کے لِئے مُناجات

1. مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں ۔مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّتکرتا ہُوں۔

2. مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔مَیں اپنا دُکھ اُس کے حضُور بیان کرتا ہُوں۔

3. جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہسے واقِف تھا۔جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرےلِئے پھندا لگایا ہے۔

4. د ہنی طرف نِگاہ کر اور دیکھ مُجھے کوئی نہیں پہچانتا۔میرے لِئے کہیں پناہ نہ رہی ۔ کِسی کو میری جانکی فِکر نہیں۔

5. اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔مَیں نے کہا تُو میری پناہ ہےاور زِندوں کی زمِین میں میرا بخرہ۔

6. میری فریاد پر توجُّہ کر کیونکہ مَیں نہایت پست ہوگیا ہُوں۔میرے ستانے والوں سے مُجھے رہائی بخش کیونکہوہ مُجھ سے زورآور ہیں۔

7. میری جان کو قَید سے نِکال تاکہ تیرے نام کاشُکر کرُوں۔صادِق میرے گِرد جمع ہوں گےکیونکہ تُو مُجھ پر اِحسان کرے گا۔