زبُو 24 Urdu Bible Revised Version (URD)

عظیِم بادشاہ

1. زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے ۔جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔

2. کیونکہ اُس نے سمُندروں پر اُس کی بُنیاد رکھّیاور سَیلابوں پر اُسے قائِم کِیا۔

3. خُداوند کے پہاڑ پر کَون چڑھے گااور اُس کے مُقدّس مقام پر کَون کھڑا ہو گا؟

4. وُہی جِس کے ہاتھ صاف ہیں اور جِس کا دِل پاک ہے ۔جِس نے بطالت پر دِل نہیں لگایااور مکر سے قَسم نہیں کھائی۔

5. وہ خُداوند کی طرف سے برکت پائے گا ۔ہاں اپنے نجات دینے والے خُدا کی طرفسے صداقت۔

6. یہی اُس کے طالِبوں کی پُشت ہے ۔یہی تیرے دِیدار کے خواہاں ہیں ۔ یعنییعقُوب ۔ (سِلاہ)

7. اَے پھاٹکو! اپنے سر بُلند کرو ۔اَے ابدی دروازو! اُونچے ہو جاؤاور جلال کا بادشاہ داخِل ہو گا۔

8. یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟خُداوند جو قوِی اور قادِر ہے۔خُداوند جو جنگ میں زورآور ہے۔

9. اَے پھاٹکو! اپنے سر بُلند کرو ۔اَے ابدی دروازو! اُن کو بُلند کرواور جلال کا بادشاہ داخِل ہو گا۔

10. یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟لشکروں کا خُداوند۔وُہی جلال کا بادشاہ ہے ۔(سِلاہ)