1. خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤکیونکہ اُس نے عجِیب کام کِئے ہیں۔اُس کے دہنے ہاتھ اور اُس کے مُقدّس بازُونے اُس کے لِئے فتح حاصِل کی ہے۔
2. خُداوند نے اپنی نجات ظاہِر کی ہے۔اُس نے اپنی صداقت قَوموں کے سامنے نمایاں کی ہے۔
3. اُس نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اپنیشفقت و وفاداری یاد کی ہے۔اِنتہایِ زمِین کے لوگوں نے ہمارے خُدا کی نجاتدیکھی ہے۔
4. اَے تمام اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ ماروللکارو اور خُوشی سے گاؤ اور مدح سرائی کرو۔
5. خُداوند کی سِتایش سِتار پر کرو۔سِتار اور سُرِیلی آواز سے۔
6. نرسِنگے اور قرنا کی آواز سےبادشاہ یعنی خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔
7. سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائیںاور جہان اور اُس کے باشِندے۔
8. سَیلاب تالِیاں بجائیں۔پہاڑِیاں مِل کر خُوشی سے گائیں۔
9. خُداوند کے حضُور ۔ کیونکہ وہ زمِین کی عدالتکرنے آ رہا ہے۔وہ صداقت سے جہان کیاور راستی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔