1. اَے اہلِ زمِین! سب خُداوند کے حضُور خُوشی کانعرہ مارو ۔
2. خُوشی سے خُداوند کی عِبادت کرو۔گاتے ہُوئے اُس کے حضُور حاضِر ہو۔
3. جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔
4. شُکرگُذاری کرتے ہُوئے اُس کے پھاٹکوں میںاور حمد کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں داخِل ہو۔اُس کا شُکر کرو اور اُس کے نام کو مُبارک کہو۔
5. کیونکہ خُداوند بھلا ہے ۔ اُس کی شفقت ابدی ہےاور اُس کی وفاداری پُشت در پُشت رہتی ہے۔