زبُو 87 Urdu Bible Revised Version (URD)

یروشلیِم کی تعرِیف میں

1. اُس کی بُنیاد مُقدّس پہاڑوں میں ہے۔

2. خُداوند صِیُّون کے پھاٹکوں کویعقُوب کے سب مسکنوں سے زِیادہ عزِیز رکھتا ہے ۔

3. اَے خُدا کے شہر!تیری بڑی بڑی خُوبیاں بیان کی جاتی ہیں ۔ (سِلاہ)

4. مَیں رہب اور بابل کا یُوں ذِکر کرُوں گا کہ وہ میرےجاننے والوں میں ہیں۔فلِستِین اور صُور اور کُوش کو دیکھو۔یہ وہاں پَیدا ہُؤا تھا۔

5. بلکہ صِیُّون کے بارے میں کہا جائے گا کہ فُلاں فُلاںآدمی اُس میں پَیدا ہُوئےاور حق تعالیٰ خُود اُس کو قِیام بخشے گا۔

6. خُداوند قَوموں کے شُمار کے وقت درج کرے گا۔کہ یہ شخص وہاں پَیدا ہُؤا تھا ۔(سِلاہ)

7. گانے والے اور ناچنے والے یِہی کہیں گےکہ میرے سب چشمے تُجھ ہی میں ہیں۔