1. اَے خُداوند!مَیں تیری تمِجید کرُوں گا کیونکہ تُونےمُجھے سرفراز کِیا ہےاور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے نہ دِیا۔
2. اَے خُداوند میرے خُدا!مَیں نے تُجھ سے فریاد کی اور تُو نے مُجھے شِفا بخشی ۔
3. اَے خُداوند! تُو میری جان کو پاتال سے نِکاللایاہے ۔تُو نے مُجھے زِندہ رکھّا ہے کہ گور میں نہ جاؤُں۔
4. خُداوند کی سِتایش کرو اَے اُس کے مُقدّسو!اور اُس کے قُدس کو یاد کر کے شُکرگُذاری کرو
5. کیونکہ اُس کا قہر دم بھر کا ہے ۔اُس کا کرم عُمر بھر کا۔رات کو شاید رونا پڑےپر صُبح کو خُوشی کی نَوبت آتی ہے۔
6. مَیں نے اپنی اِقبال مندی کے وقت یہ کہا تھاکہ مُجھے کبھی جُنبِش نہ ہو گی۔
7. اَے خُداوند! تُو نے اپنے کرم سے میرے پہاڑ کوقائِم رکھّا تھا۔جب تُو نے اپنا چہرہ چُھپایا تو مَیں گھبرا اُٹھا۔
8. اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔مَیں نے خُداوند سے مِنّت کی۔
9. جب مَیں گور میں جاؤُں تو میری مَوت سے کیا فائِدہ ؟کیا خاک تیری سِتایش کرے گی؟ کیا وہ تیریسچّائی کوبیان کرے گی؟
10. سُن لے اَے خُداوند! اور مُجھ پر رحم کر۔اَے خُداوند! تُو میرا مددگار ہو۔
11. تُو نے میرے ماتم کو ناچ سے بدل دِیا۔تُو نے میرا ٹاٹ اُتار ڈالا اور مُجھے خُوشی سے کمربستہ کِیا
12. تاکہ میری رُوح تیری مدح سرائی کرے اور چُپنہ رہے۔اَے خُداوند میرے خُدا! مَیں ہمیشہ تیرا شُکر کرتارہُوں گا۔