زبُو 20 Urdu Bible Revised Version (URD)

فتح یابی کے لِئے دُعا

1. مُصِیبت کے دِن خُداوند تیری سُنے ۔یعقُو ب کے خُدا کا نام تُجھے بُلندی پر قائِم کرے !

2. وہ مَقدِس سے تیرے لِئے کُمک بھیجےاور صِیُّون سے تُجھے تقوِیت بخشے!

3. وہ تیرے سب ہدیوں کو یاد رکھّےاور تیری سوختنی قُربانی کو قبُول کرے! (سِلاہ)

4. وہ تیرے دِل کی آرزُو بر لائےاور تیری سب مشوَرت پُوری کرے!

5. ہم تیری نجات پر شادیانہ بجائیں گےاور اپنے خُدا کے نام پر جھنڈے کھڑےکریں گے۔خُداوند تیری تمام درخواستیں پُوری کرے!

6. اب مَیں جان گیاکہ خُداوند اپنے ممسُوح کو بچا لیتا ہے۔وہ اپنے دہنے ہاتھ کی نجات بخش قُوّت سےاپنے مُقدّس آسمان پر سے اُسے جواب دے گا ۔

7. کِسی کو رتھوں کا اور کِسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہےپر ہم تُو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔

8. وہ تو جُھکے اورگِر پڑےپر ہم اُٹھے اورسیدھے کھڑے ہیں۔

9. اَے خُداوند! بچا لے۔جِس دِن ہم پُکاریں تو بادشاہ ہمیں جواب دے ۔