زبُو 6 Urdu Bible Revised Version (URD)

مُصِیبت میں مدد کے لِئے فریاد

1. اَے خُداوند!تُو مُجھے اپنے قہر میں نہ جِھڑکاور اپنے غَیظ و غضب میں مُجھے تنبِیہ نہ دے۔

2. اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں پژمُردہ ہوگیا ہُوں ۔اَے خُداوند مُجھے شِفا دے کیونکہ میری ہڈِّ یوںمیں بے قراری ہے۔

3. میری جان بھی نِہایت بے قرار ہےاور تُو اَے خُداوند! کب تک؟

4. لَوٹ اَے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔اپنی شفقت کی خاطِر مُجھے بچا لے ۔

5. کیونکہ مَوت کے بعد تیری یاد نہیں ہوتیقبر میں کَون تیری شُکرگُذاری کرے گا؟

6. مَیں کراہتے کراہتے تھک گیا ۔مَیں اپنا پلنگ آنسُوؤں سے بِھگوتا ہُوں ۔ہر رات میرا بِسترتَیرتا ہے۔

7. میری آنکھ غم کے مارے بَیٹھی جاتی ہےاور میرے سب مُخالِفوں کے سبب سےدُھندلانے لگی ۔

8. اَے سب بدکردارو! میرے پاس سے دُور ہوکیونکہ خُداوند نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔

9. خُداوند نے میری مِنّت سُن لی۔خُداوند میری دُعا قبُول کرے گا۔

10. میرے سب دُشمن شرمِندہ اور نِہایت بے قرارہوں گے ۔وہ لَوٹ جائیں گے ۔ وہ دفعتہ شرمِندہ ہوں گے۔