زبُو 52 Urdu Bible Revised Version (URD)

خُدا کا قَہر اور فضل

1. اَے زبردست! تُو شرارت پر کیوں فخر کرتا ہے؟خُدا کی شفقت دائِمی ہے۔

2. تیری زُبان محض شرارت اِیجاد کرتی ہے۔اَے دغاباز! وہ تیز اُسترے کی مانِند ہے۔

3. تُو بدی کو نیکی سے زِیادہ پسند کرتا ہےاور جُھوٹ کو صداقت کی بات سے۔(سِلاہ)

4. اَے دغاباز زُبان!تُو مُہلِک باتوں کو پسند کرتی ہے۔

5. خُدا بھی تُجھے ہمیشہ کے لِئے ہلاک کر ڈالے گا۔وہ تُجھے پکڑ کر تیرے خَیمہ سے نِکال پھینکے گااور زِندوں کی زمِین سے تُجھے اُکھاڑ ڈالےگا ۔(سِلاہ)

6. صادِق بھی اِس بات کو دیکھ کر ڈرجائیں گےاور اُس پر ہنسیں گے

7. کہ دیکھو یہ وُہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اپنیپناہ گاہ نہ بنایابلکہ اپنے مال کی فراوانی پر بھروسا کِیااور شرارت میں پکّا ہو گیا

8. لیکن مَیں تو خُدا کے گھر میں زَیتُون کے ہرےدرخت کی مانِند ہُوں۔میرا توکُّل ابدُالآباد خُدا کی شفقت پر ہے۔

9. مَیں ہمیشہ تیری شُکرگُذاری کرتا رہُوں گا کیونکہ تُوہی نے یہ کِیا ہےاور مُجھے تیرے ہی نام کی آس ہو گی کیونکہ وہتیر ے مُقدّسوں کے نزدِیک خُوب ہے۔