1. جب مَیں پکارُوں تو مُجھے جواب دے ۔ اَے میریصداقت کے خُدا!تنگی میں تُو نے مُجھے کُشادگی بخشی ۔ مُجھ پر رحم کر اورمیری دُعا سُن لے۔
2. اَے بنی آدم! کب تک میری عِزّت کے بدلےرُسوائی ہو گی؟تُم کب تک بطالت سے مُحبّت رکھّو گے اورجُھوٹ کے درپَے رہو گے؟ ( سِلا ہ )
3. جان رکھّو کہ خُداوند نے دِین دار کو اپنے لِئےالگ کر رکھّا ہے۔جب مَیں خُداوند کو پکارُوں گاتو وہ سُن لے گا ۔
4. تھرتھراؤ اور گُناہ نہ کرو۔اپنے اپنے بِستر پر دِل میں سوچو اور خاموش رہو ۔(سِلاہ)
5. صداقت کی قُربانِیاں گُذرانواور خُداوند پر توکُّل کرو۔
6. بُہت سے کہتے ہیں کَون ہم کو کُچھ بھلائی دِکھائے گا؟اَے خُداوند تُو اپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گر فر ما۔
7. تُو نے میرے دِل کو اُس سے زِیادہ خُوشی بخشی ہےجو اُن کوغلّہ اور مَے کی فراوانی سے ہوتی تھی ۔
8. مَیں سلامتی سے لیٹ جاؤُں گا اور سو رہُوں گاکیونکہ اَے خُداوند! فقط تُو ہی مُجھے مُطمئِن رکھتا ہے۔