زبُو 150 Urdu Bible Revised Version (URD)

خُداوند کی حمد کرو

1. خُداوند کی حمد کرو۔تُم خُدا کے مَقدِس میں اُس کی حمد کرو۔اُس کی قُدرت کے فلک پر اُس کی حمد کرو۔

2. اُس کی قُدرت کے کاموں کے سبب سے اُس کیحمد کرو۔اُس کی بڑی عظمت کے مُطابِق اُس کی حمد کرو۔

3. نرسِنگے کی آواز کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔بربط اور سِتار پر اُس کی حمد کرو۔

4. دَف بجاتے اور ناچتے ہُوئے اُس کی حمد کرو۔تاردار سازوں اور بانسلی کے ساتھ اُس کی حمد کرو ۔

5. بُلند آواز جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔زور سے جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔

6. ہر مُتنفِّس خُداوند کی حمد کرےخُداوند کی حمد کرو۔