1. خُدا یہُودا ہ میں مشہُور ہے۔اُس کا نام اِسرائیل میں بزُرگ ہے۔
2. سالم میں اُس کا خَیمہ ہےاور صِیُّون میں اُس کا مسکن۔
3. وہاں اُس نے برقِ کمان کواور ڈھال اور تلوار اور سامانِ جنگ کو توڑ ڈالا (سِلاہ)۔
4. تُو جلالی ہے اور شِکار کے پہاڑوں سے شاندار ہے ۔
5. مضبُوط دِل لُٹ گئے ۔ وہ گہری نِیند میں پڑے ہیںاور زبردست لوگوں میں سے کِسی کا ہاتھ کام نہ آیا ۔
6. اَے یعقُوب کے خُدا! تیری جِھڑکی سےرتھ اور گھوڑے دونوں پر مَوت کی نِیند طاری ہے ۔
7. فقط تُجھ ہی سے ڈرنا چاہئےاور تیرے قہر کے وقت کَون تیرے حضُور کھڑا رہ سکتا ہے؟
8. تُو نے آسمان پر سے فَیصلہ سُنایا۔زمِین ڈر کر چُپ ہو گئی۔
9. جب خُدا عدالت کرنے کو اُٹھاتاکہ زمِین کے سب حلِیموں کو بچا لے ۔(سِلاہ)
10. بیشک اِنسان کا غضب تیری سِتایش کا باعِث ہو گااور تُو غضب کے بقِیہّ سے کمربستہ ہو گا۔
11. خُداوند اپنے خُدا کے لِئے مَنّت مانو اور پُوری کرواور سب جو اُس کے گِرد ہیں وہ اُسی کے لِئے جِسسے ڈرنا و ا جِب ہے ہدئے لائیں۔
12. وہ اُمرا کی رُوح کو قبض کرے گا۔وہ زمِین کے بادشاہوں کے لِئے مُہِیب ہے۔