1. اب اِسرائیل یُوں کہے۔اگر خُداوند ہماری طرف نہ ہوتا۔
2. اگر خُداوند اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتاجب لوگ ہمارے خِلاف اُٹھے
3. تو جب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا تھاوہ ہم کو جِیتا ہی نِگل جاتے۔
4. اُس وقت پانی ہم کو ڈبو دیتااور سَیلاب ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔
5. اُس وقت مَوجزن پانی ہماری جان پر سے گُذر جاتا ۔
6. خُداوند مُبارک ہو۔جِس نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہہونے دِیا ۔
7. ہماری جان چِڑیا کی مانِند چِڑیماروں کے جالسے بچ نِکلی ۔جال تو ٹُوٹ گیا اور ہم بچ نِکلے۔
8. ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہےجِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔