1. مَیں شفقت اور عدل کا گِیت گاؤُں گا۔اَے خُداوند! مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔
2. مَیں عقل مندی سے کامِل راہ پر چلُوں گا۔تُو میرے پاس کب آئے گا؟گھر میں میری روِش خلُوصِ دِل سے ہو گی۔
3. مَیں کِسی خباثت کو مدِنظر نہیں رکھُّوں گا۔مُجھے کج رفتاروں کے کام سے نفرت ہے۔اُس کو مُجھ سے کُچھ سروکار نہ ہو گا۔
4. کج دِلی مُجھ سے دُور ہو جائے گی۔مَیں کِسی بُرائی سے آشنا نہ ہُوں گا۔
5. جو در پردہ اپنے ہمسایہ کی غِیبت کرے مَیں اُسےہلاک کر ڈالُوں گا۔مَیں بُلند نظر اور مغرُور دِل کی برداشت نہ کرُوں گا۔
6. مُلک کے اِیمان داروں پر میری نِگاہ ہو گی تاکہ وہمیرے ساتھ رہیں۔جو کامِل راہ پر چلتا ہے وُہی میری خِدمت کرے گا۔
7. دغاباز میرے گھر میں رہنے نہ پائے گا۔دروغ گو کو میرے رُوبرُو قِیام نہ ہو گا۔
8. مَیں ہر صُبح مُلک کے سب شرِیروں کو ہلاک کِیا کرُوں گاتاکہ خُداوند کے شہر سے بدکاروں کو کاٹ ڈالُوں ۔