1. اَے خُداوند تیرے خَیمہ میں کَون رہے گا؟تیرے کوہِ مُقدّس پر کَون سکُونت کرے گا؟
2. وہ جو راستی سے چلتا اور صداقت کا کام کرتااور دِل سے سچ بولتا ہے۔
3. وہ جو اپنی زُبان سے بُہتان نہیں باندھتااور اپنے دوست سے بدی نہیں کرتااور اپنے ہمسایہ کی بدنامی نہیں سُنتا۔
4. وہ جِس کی نظر میں رذِیل آدمی حقِیر ہےپر جو خُداوند سے ڈرتے ہیں اُن کی عِزّت کرتا ہے ۔وہ جو قَسم کھا کر بدلتا نہیں خواہ نُقصان ہی اُٹھائے ۔
5. وہ جو اپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتااور بے گُناہ کے خِلاف رِشوت نہیں لیتا۔اَیسے کام کرنے والا کبھی جُنبِش نہ کھائے گا۔