زبُو 8 Urdu Bible Revised Version (URD)

خُدا کی تمجِید اور اِنسان کا وقار

1. اَے خُداوند ہمارے رب!تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے!تُو نے اپنا جلال آسمان پر قائِم کِیا ہے۔

2. تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سےبچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیاتاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کردے۔

3. جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہےاور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّرکِیاغَور کرتا ہُوں

4. توپِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّےاور آدم زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟

5. کیونکہ تُو نے اُسے خُدا سے کُچھ ہی کمتر بنایا ہےاور جلال اور شَوکت سے اُسے تاج دار کرتا ہے ۔

6. تُو نے اُسے اپنی دست کاری پر تسلُّط بخشا ہے ۔تُو نے سب کُچھ اُس کے قدموں کے نِیچے کر دِیا ہے۔

7. سب بھیڑ بکرِیاں گائے بَیل بلکہ سب جنگلی جانُور

8. ہوا کے پرِندے اور سمُندر کی مچھلِیاںاور جوکُچھ سمُندروں کے راستوں میں چلتاپِھرتا ہے۔

9. اَے خُداوند ہمارے رب!تیرا نام تمام زمِین پر کَیسابزُرگ ہے؟