زبُو 54 Urdu Bible Revised Version (URD)

دُشمنوں سے حِفاظت کی مُناجات

1. اَے خُدا! اپنے نام کے وسِیلہ سے مُجھے بچااور اپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کر۔

2. اَے خُدا!میری دُعا سُن لے۔میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگا۔

3. کیونکہ بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیںاور تُند خُو لوگ میری جان کے خواہاں ہُوئے ہیں ۔اُنہوں نے خُدا کو اپنے رُوبرُو نہیں رکھّا ۔ (سِلاہ)

4. دیکھو! خُدا میرا مددگار ہے۔خُداوند میری جان کو سنبھالنے والوں میں ہے۔

5. وہ بُرائی کو میرے دُشمنوں ہی پر لَوٹا دے گا۔تُو اپنی سچّائی کی رُو سے اُن کو فنا کر۔

6. مَیں تیرے حضُور رضا کی قُربانی چڑھاؤُں گا۔اَے خُداوند! مَیں تیرے نام کی شُکرگُذاریکرُوں گاکیونکہ وہ خُوب ہے۔

7. کیونکہ اُس نے مُجھے سب مُصِیبتوں سے چُھڑایا ہےاور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا ہے ۔