1. جب خُداوند صِیُّون کے اسِیروں کو واپس لایاتو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔
2. اُس وقت ہمارے مُنہ میںہنسیاور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔تب قَوموں میں یہ چرچا ہونے لگاکہ خُداوند نے اِن کے لِئے بڑے بڑے کامکِئے ہیں۔
3. خُداوند نے ہمارے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیںاور ہم شادمان ہیں۔
4. اَے خُداوند! جنُوب کی ندیوں کی طرحہمارے اسِیروں کو واپس لا۔
5. جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے ساتھکاٹیں گے۔
6. جو روتا ہُؤا بِیج بونے جاتا ہےوہ اپنے پُولے لِئے ہُوئے شادمان لَوٹے گا۔