زبُو 89 Urdu Bible Revised Version (URD)

قَومی مُصِیبت کے مَوقع کے لِئے گِیت

1. مَیں ہمیشہ خُداوند کی شفقت کے گِیت گاؤُں گا۔مَیں پُشت در پُشت اپنے مُنہ سے تیری وفاداریکا اِعلان کرُوں گا۔

2. کیونکہ مَیں نے کہا کہ شفقت ابد تک بنی رہے گی۔تُو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائِم رکھّے گا۔

3. مَیں نے اپنے برگُزِیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے۔مَیں نے اپنے بندہ داؤُد سے قَسم کھائی ہے۔

4. مَیں تیری نسل کو ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گااور تیرے تخت کو پُشت در پُشت بنائے رکھُّوں گا ۔(سِلاہ)

5. اَے خُداوند! آسمان تیرے عجائِب کی تعرِیف کرے گا۔مُقدّسوں کے مجمع میں تیری وفاداری کی تعرِیف ہو گی

6. کیونکہ افلاک پر خُداوند کا نظِیر کَون ہے؟فرِشتگان میں کَون خُداوند کی مانِندہے؟

7. اَیسا معبُود جو مُقدّسوں کی محفِل میں نہایت تعظِیم کےلائِق ہےاور اپنے سب اِردگِرد والوں سے زیادہ مُہِیب ہے ۔

8. اَے خُداوند لشکروں کے خُدا!اَے یاہ!تُجھ سا زبردست کَون ہے؟تیری وفاداری تیرے چَوگِرد ہے۔

9. سمُندر کے جوش و خروش پر تُو حُکمرانی کرتا ہے۔تُو اُس کی اُٹھتی لہروں کو تھما دیتا ہے۔

10. تُو نے رہب کو مقتُول کی مانِند ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا۔تُو نے اپنے قوِی بازُو سے اپنے دُشمنوں کوپراگندہ کر دِیا۔

11. آسمان تیرا ہے ۔ زمِین بھی تیری ہے۔جہان اور اُس کی معمُوری کو تُو ہی نے قائِم کِیا ہے۔

12. شِمال اور جنُوب کا پَیدا کرنے والا تُو ہی ہے۔تبُور اور حرمُو ن تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں ۔

13. تیرا بازُو قُدرت والا ہے۔تیرا ہاتھ قوِی اور تیرا دہنا ہاتھ بُلند ہے۔

14. صداقت اور عدل تیرے تخت کی بُنیاد ہیں۔شفقت اور وفاداری تیرے آگے آگے چلتی ہیں ۔

15. مُبارک ہے وہ قَوم جو خُوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔وہ اَے خُداوند! جو تیرے چہرہ کے نُور میں چلتے ہیں ۔

16. وہ دِن بھر تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیںاور تیری صداقت سے سرفراز ہوتے ہیں۔

17. کیونکہ اُن کی قُوّت کی شان تُو ہی ہےاور تیرے کرم سے ہمارا سِینگ بُلند ہو گا۔

18. کیونکہ ہماری سِپر خُداوند کی طرف سے ہےاور ہمارا بادشاہ اِسرائیل کے قُدُّوس کی طرف سے ۔

داؤُد کے ساتھ خُدا کا وعدہ

19. اُس وقت تُو نے رویا میں اپنے مُقدّ سوں سے کلام کِیااور فرمایا کہ مَیں نے ایک زبردست کو مددگار بنایا ہےاور قَوم میں سے ایک کو چُن کر سرفراز کِیا ہے۔

20. میرا بندہ داؤُد مُجھے مِل گیا۔اپنے مُقدّس تیل سے مَیں نے اُسے مَسح کِیا ہے ۔

21. میرا ہاتھ اُس کے ساتھ رہے گا۔میرا بازُو اُسے تقوِیت دے گا۔

22. دُشمن اُس پر جبر نہ کرنے پائے گااور شرارت کا فرزند اُسے نہ ستائے گا

23. مَیں اُس کے مُخالِفوں کو اُس کے سامنے مغلُوبکرُوں گااور اُس سے عداوت رکھنے والوں کو مارُوں گا

24. پر میری وفاداری اور شفقت اُس کے ساتھ رہیں گیاور میرے نام سے اُس کا سِینگ بُلند ہو گا۔

25. مَیں اُس کا ہاتھ سمُندر تک بڑھاؤُں گااور اُس کے دہنے ہاتھ کو دریاؤں تک۔

26. وہ مُجھے پُکار کر کہے گا تُو میرا باپمیرا خُدا اور میری نجات کی چٹان ہے۔

27. اور مَیں اُس کو اپنا پہلوٹھا بناؤُں گااور دُنیا کا شاہنشاہ۔

28. مَیں اپنی شفقت کو اُس کے لِئے ابد تک قائِم رکھُّوں گااور میرا عہد اُس کے ساتھ لاتبدیل رہے گا۔

29. مَیں اُس کی نسل کو ہمیشہ تک قائِم رکھُّوں گااور اُس کے تخت کو جب تک آسمان ہے۔

30. اگر اُس کے فرزند میری شرِیعت کو ترک کردیںاور میرے احکام پر نہ چلیں۔

31. اگر وہ میرے آئِین کو توڑیںاور میرے فرمان کو نہ مانیں

32. تو مَیں اُن کو چھڑی سے خطا کیاور کوڑوں سے بدکاری کی سزا دُوں گا۔

33. لیکن مَیں اپنی شفقت اُس پر سے ہٹا نہ لُوں گااور اپنی وفاداری کو باطِل ہونے نہ دُوں گا۔

34. مَیں اپنے عہد کو نہ توڑُوں گااور اپنے مُنہ کی بات کو نہ بدلُوں گا۔

35. مَیں ایک بار اپنی قُدُّوسی کی قَسم کھا چُکا ہُوں۔مَیں داؤُد سے جُھوٹ نہ بولُوں گا۔

36. اُس کی نسل ہمیشہ قائِم رہے گیاور اُس کا تخت آفتاب کی مانِند میرے حضُورقائِم رہے گا۔

37. وہ ہمیشہ چاند کی طرحاور آسمان کے سچّے گواہ کی مانِند قائِم رہے گا ۔ (سِلاہ)

بادشاہ کی شِکست پر نَوحہ

38. لیکن تُو نے تو ترک کر دِیا اور چھوڑ دِیا۔تُو اپنے ممسُوح سے ناراض ہُؤا ہے۔

39. تُو نے اپنے خادِم کے عہد کو ردّ کر دِیا۔تُو نے اُس کے تاج کو خاک میں مِلا دِیا۔

40. تُو نے اُس کی سب باڑوں کو توڑ ڈالا۔تُو نے اُس کے قلعوں کو کھنڈر بنا دِیا۔

41. سب آنے جانے والے اُسے لُوٹتے ہیں۔وہ اپنے پڑوسِیوں کی ملامت کا نِشانہ بن گیا۔

42. تُو نے اُس کے مُخالِفوں کے دہنے ہاتھ کو بُلند کِیا ۔تُو نے اُس کے سب دُشمنوں کو خُوش کِیا۔

43. بلکہ تُو اُس کی تلوار کی دھار کو موڑ دیتا ہےاور لڑائی میں اُس کے پاؤں کو جمنے نہیں دِیا۔

44. تُو نے اُس کی رَونق اُڑا دیاور اُس کا تخت خاک میں مِلا دِیا۔

45. تُو نے اُس کی جوانی کے دِن گھٹا دِئے۔تُو نے اُسے شرم آلُود کر دِیا ہے ۔(سِلاہ)

رہائی کے لِئے اِلتجا

46. اَے خُداوند! کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ تک پوشِیدہرہے گا؟تیرے قہر کی آگ کب تک بھڑکتی رہے گی؟

47. یاد رکھ میرا قِیام ہی کیا ہے۔تُو نے کَیسی بطالت کے لِئے کُل بنی آدمکو پَیدا کِیا !

48. وہ کَونسا آدمی ہے جو جِیتا ہی رہے گا اور مَوت کو نہدیکھے گااور اپنی جان کو پاتال کے ہاتھ سے بچالے گا؟ (سِلاہ)

49. یا رب! تیری وہ پہلی شفقت کیا ہُوئیجِس کی بابت تُو نے داؤُد سے اپنی وفاداری کیقَسم کھائی تھی؟

50. یا رب! اپنے بندوں کی رُسوائی کو یاد کرمَیں تو سب زبردست قَوموں کی طَعنہ زنی اپنےسِینہ میں لِئے پِھرتا ہُوں

51. اَے خُداوند! تیرے دُشمنوں نے کَیسے طَعنے مارے ۔تیرے ممسُوح کے قدم قدم پر کَیسی طَعنہ زنی کی ہے۔

52. خُداوند ابدُا لآباد مُبارک ہو! آمِین ثُمَّ آمِین۔