زبُو 112 Urdu Bible Revised Version (URD)

راستباز آدمی کی مُبارک حالی

1. خُداوند کی حمد کرو۔مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہےاور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔

2. اُس کی نسل زمِین پر زورآور ہو گی۔راست بازوں کی اَولاد مُبارک ہو گی۔

3. مال و دَولت اُس کے گھر میں ہےاور اُس کی صداقت ابد تک قائِم ہے۔

4. راست با زوں کے لِئے تارِیکی میں نُور چمکتا ہے۔وہ رحِیم و کرِیم اور صادِق ہے۔

5. رحم دِل اور قرض دینے والا آدمی سعادت مند ہے ۔وہ اپنا کاروبار راستی سے کرے گا۔

6. اُسے کبھی جُنبِش نہ ہو گی۔صادِق کی یادگار ہمیشہ رہے گی۔

7. وہ بُری خبر سے نہ ڈرے گا۔خُداوند پر توکُّل کرنے سے اُس کا دِل قائِم ہے ۔

8. اُس کا دِل برقرار ہے ۔ وہ ڈرنے کا نہیں۔یہاں تک کہ وہ اپنے مُخالِفوں کو دیکھ لے گا۔

9. اُس نے بانٹا اور مُحتاجوں کو دِیا۔اُس کی صداقت ہمیشہ قائِم رہے گی۔اُس کا سِینگ عِزّت کے ساتھ بُلند کِیا جائے گا ۔

10. شرِیر یہ دیکھے گا اور کُڑھے گا۔وہ دانت پِیسے گا اور گُھلے گا۔شرِیروں کی مُراد نابُود ہو گی۔