1. اَے خُدا میری فریاد سُن !میری دُعا پر توجُّہ کر۔
2. مَیں اپنی افسُردہ دِلی میں زمِین کی اِنتِہا سے تُجھےپُکارُوں گا۔تُو مُجھے اُس چٹان پر لے چل جو مُجھ سے اُونچی ہے
3. کیونکہ تُو میری پناہ رہا ہےاور دُشمن سے بچنے کے لِئے اُونچا بُرج۔
4. مَیں ہمیشہ تیرے خَیمہ میں رہُوں گا۔مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا ۔ (سِلاہ)
5. کیونکہ اَے خُدا تُو نے میری مَنّتیں قبُول کی ہیں۔تُو نے مُجھے اُن لوگوں کی سی مِیراث بخشی ہے جوتیرے نام سے ڈرتے ہیں۔
6. تُو بادشاہ کی عُمر دراز کرے گا۔اُس کی عُمر بُہت سی پُشتوں کے برابر ہو گی۔
7. وہ خُدا کے حضُور ہمیشہ قائِم رہے گا۔تُو شفقت اور سچّائی کو اُس کی حِفاظت کے لِئےمُہیّاکر۔
8. یُوں مَیں ہمیشہ تیری مدح سرائی کرُوں گاتاکہ روزانہ اپنی مَنّتیں پُوری کرُوں۔