زبُو 131 Urdu Bible Revised Version (URD)

حلِیمی سے توکُّل رکھنے کی دُعا

1. اَے خُداوند!میرا دِل مغرُور نہیں اور مَیں بُلندنظرنہیں ہُوںنہ مُجھے بڑے بڑے مُعا ملوں سے کوئی سروکار ہےنہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہیں۔

2. یقِیناً مَیں نے اپنے دِل کو تسکِین دے کر مُطمئِنکردِیا ہے۔میرا دِل مُجھ میں دُودھ چُھڑائے ہُوئے بچّے کیمانِندہے۔ہاں جَیسے دُودھ چُھڑایا ہُؤا بچّہ ماں کی گود میں۔

3. اَے اِسرائیل ! اب سے ابد تکخُداوند پر اِعتماد کر۔