1. جب اِسرائیل مِصر سے نِکل آیا۔یعنی یعقُو ب کا گھرانا اجنبی زُبان والی قَوم میں سے
2. تو یہُودا ہ اُس کا مَقدِساور اِسرا ئیل اُس کی مملکت ٹھہرا۔
3. یہ دیکھتے ہی سمُندر بھاگا۔یَردن پِیچھے ہٹ گیا۔
4. پہاڑ مینڈھوں کی طرح اُچھلے۔پہاڑِیاں بھیڑ کے بچّوں کی طرح کُودِیں۔
5. اَے سمُندر!تُجھے کیا ہُؤا کہ تُو بھاگتاہے؟اَے یَردن !تُجھے کیا ہُؤا کہ تُو پِیچھے ہٹتاہے؟
6. اَے پہاڑو! تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم مینڈھوں کی طرح اُچھلتے ہو ؟اَے پہاڑِیو! تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم بھیڑ کے بچّوں کیطرح کُودتی ہو ؟
7. اَے زمِین! تُو رب کے حضُور۔یعقُوب کے خُدا کے حضُور تھرتھرا
8. جو چٹان کوجِھیلاور چقماق کو پانی کا چشمہ بنا دیتا ہے۔