یسعیاہ 43:1-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور اب اَے یعقُو ب! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیداکِیااور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوںفرماتا ہے کہخَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے ۔مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے ۔ تُو میراہے۔

2. جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرےساتھ ہُوں گااور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہڈُبائیں گی۔جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اورشُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔

3. کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرانجات دینے والا ہُوں ۔مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصر کواور تیرے بدلے کُو ش اور سبا کو دِیا۔

4. چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرااور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّیاِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جانکے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔

5. تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں ۔مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اورمغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔

6. مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سےکہ رکھ نہ چھوڑ ۔میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کوزمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔

7. ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہےاور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیاجِسے مَیں نے پَیدا کِیاہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔

8. اُن اندھے لوگوں کو جو آنکھیں رکھتے ہیںاور اُن بہروں کو جِن کے کان ہیں باہر لاؤ۔

9. تمام قَومیں فراہم کی جائیں اور سب اُمّتیں جمع ہوں ۔اُن کے درمِیان کَون ہے جو اُسے بیان کرےیا ہم کو پِچھلی باتیں بتائے؟وہ اپنے گواہوں کو لائیں تاکہ وہ سچّے ثابِت ہوںاور لوگ سُنیں اور کہیں کہ یہ سچ ہے۔

10. خُداوند فرماتا ہے تُم میرے گواہ ہواور میرا خادِم بھی جِسے مَیں نے برگُزِیدہ کِیاتاکہ تُم جانو اورمُجھ پر اِیمان لاؤ اور سمجھو کہ مَیںوُہی ہُوں ۔مُجھ سے پہلے کوئی خُدا نہ ہُؤا اور میرے بعد بھیکوئی نہ ہو گا۔

11. مَیں ہی یہووا ہ ہُوںاور میرے سِوا کوئی بچانے والانہیں۔

12. مَیں نے اِعلان کِیا اور مَیں نے نجات بخشیاور مَیں ہی نے ظاہِر کِیا جب تُم میں کوئی اجنبیمعبُود نہ تھا۔سو تُم میرے گواہ ہو خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں ہیخُدا ہُوں۔

13. آج سے مَیں ہی ہُوں اور کوئی نہیں جو میرےہاتھ سے چُھڑا سکے ۔مَیں کام کرُوں گا ۔ کَون ہے جو اُسے رَدّکرسکے؟۔

یسعیاہ 43