عبدیاہ 1:7-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. تیرے سب حِمایتیوں نے تُجھے سرحد تک ہانکدِیا ہےاور اُن لوگوں نے جو تُجھ سے میل رکھتے تھےتُجھے فریب دِیا اور مغلُوب کِیااور اُنہوں نے جو تیری روٹی کھاتے تھے تیرےنِیچے جال بِچھایا ۔اُس میں ذرّہ دانائی نہیں۔

8. خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اُس روز ادُو م سےداناؤں کواور عقلمندی کو کوہِستانِ عیسَو سے نابُود نہکرُوں گا؟۔

9. اَے تِیما ن تیرے بہادُر گھبرا جائیں گےیہاں تک کہ کوہِستانِ عیسَو کے باشِندوں میںسے ہر ایک کاٹ ڈالا جائے گا۔

10. اُس قتل کے باعِث اور اُس ظُلم کے سبب سے جو تُونے اپنے بھائی یعقُو ب پر کِیا ہےتُو خجالت سے مُلبّس اور ہمیشہ کے لِئے نیست ہو گا۔

11. جِس روز تُو اُس کے مُخالِفوں کے ساتھ کھڑا تھا ۔جِس روز اجنبی اُس کے لشکر کو اسِیر کرکے لے گئےاور بیگانوں نے اُس کے پھاٹکوں سے داخِل ہوکر یروشلیِم پر قُرعہ ڈالاتُو بھی اُن کے ساتھ تھا۔

12. تُجھے لازِم نہ تھا کہ تُو اُس روز اپنے بھائی کی جلاوطنیکو کھڑا دیکھتا رہتااور بنی یہُوداہ کی ہلاکت کے روز شادمان ہوتااور مُصِیبت کے روزلافزنی کرتا۔

13. تُجھے مُناسب نہ تھا کہ تُو میرے لوگوں کی مُصِیبتکے روزاُن کے پھاٹکوں میں گُھستااور اُن کی مُصِیبت کے روز اُن کی بد حالی کو کھڑادیکھتا رہتااور اُن کے لشکر پر ہاتھ بڑھاتا۔

14. تُجھے لازِم نہ تھا کہ گھاٹی میں کھڑا ہو کراُس کے فراریوں کو قتل کرتااور اُس دُکھ کے دِن میںاُس کے باقی ماندہ لوگوں کو حوالہ کرتا۔

15. کیونکہ سب قَوموں پر خُداوند کا دِن آ پُہنچا ہے۔جَیسا تُو نے کِیا ہے وَیسا ہی تُجھ سے کِیاجائے گا ۔تیرا کِیا تیرے سر پر آئے گا۔

16. کیونکہ جِس طرح تُم نے میرے کوہِ مُقدّس پرپِیااُسی طرح سب قَومیں پِیا کریں گیہاں پِیتی اور نِگلتی رہیں گیاور وہ اَیسی ہوں گی گویا کبھی تِھیں ہی نہیں۔

17. لیکن جو بچ نِکلیں گے کوہِ صِیُّون پر رہیں گےاور وہ مُقدّس ہو گااور یعقُو ب کا گھرانااپنی مِیراث پر قابِض ہو گا۔

18. تب یعقُو ب کا گھرانا آگ ہو گا اور یُوسف کاگھرانا شُعلہاور عیسَو کا گھرانا پُھوساور وہ اُس میں بھڑکیں گے اور اُس کو کھاجائیں گےاور عیسَو کے گھرانے میں سے کوئی نہ بچے گاکیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔

19. اور جنُوب کے رہنے والے کوہِستانِ عیسَواور مَیدان کے باشِندے فلِستِین کے مالِکہوں گےاور وہ اِفرائِیم اور سامر یہ کے کھیتوں پر قابِضہوں گےاور بِنیمِین جِلعاد کا وارِث ہو گا۔

20. اور بنی اِسرائیل کے لشکر کے سب اسِیرجو کنعانیوں میں صار پت تک ہیںاور یروشلیِم کے اسِیرجو سِفاراد میں ہیںجنُوب کے شہروں پر قابِض ہو جائیں گے۔

عبدیاہ 1