اِستِثنا 32:13-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. اُس نے اُسے زمِین کی اُونچی اُونچی جگہوں پرسوارکرایااور اُس نے کھیت کی پَیداوار کھائی۔اُس نے اُسے چٹان میں سے شہداور سنگِ خارا میں سے تیل چُسایا۔

14. اور گایوں کا مکّھن اور بھیڑ بکریوں کا دُودھاور برّوں کی چربیاور بسنی نسل کے مینڈھے اوربکرےاور خالِص گیہُوں کا آٹا بھی۔اور تُو انگُور کے خالِص رس کی مَے پِیا کرتا تھا۔

15. لیکن یسُورُو ن موٹا ہو کر لاتیں مارنے لگا۔تُو موٹا ہو کر لدّھڑ ہو گیا ہے اور تُجھ پر چربی چھا گئی ہے۔تب اُس نے خُدا کو جِس نے اُسے بنایا چھوڑدیااور اپنی نجات کی چٹان کی حقارت کی۔

16. اُنہوں نے اجنبی معبُودوں کے باعِث اُسےغَیرت اور مکرُوہات سے اُسے غُصّہ دِلایا۔

17. اُنہوں نے جِنّات کے لِئے جو خُدا نہ تھےبلکہ اَیسے دیوتاؤں کے لِئے جِن سے وہ واقِف نہ تھےیعنی نئے نئے دیوتاؤں کے لِئے جو حال ہی میں ظاہِرہُوئے تھےجِن سے اُن کے باپ دادا کبھی ڈرے نہیں قُربانی کی۔

18. تُو اُس چٹان سے غافِل ہو گیا جِس نے تُجھے پَیداکِیا تھا۔تُو خُدا کو بُھول گیا جِس نے تُجھے خلق کِیا

19. خُداوند نے یہ دیکھ کر اُن سے نفرت کیکیونکہ اُس کے بیٹوں اور بیٹِیوں نے اُسے غُصّہ دِلایا۔

20. تب اُس نے کہا مَیں اپنا مُنہ اُن سے چُھپالُوں گااور دیکھوں گا کہ اُن کا انجام کَیسا ہوگاکیونکہ وہ گردن کش نسلاور بے وفا اَولاد ہیں۔

21. اُنہوں نے اُس چِیز کے باعِث جو خُدا نہیں مُجھےغَیرت اور اپنی باطِل باتوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا۔سو مَیں بھی اُن کے ذرِیعہ سے جو کوئی اُمّت نہیں اُن کوغَیرت اور ایک نادان قَوم کے ذرِیعہ سے اُنکو غُصّہ دِلاؤُں گا۔

22. اِس لِئے کہ میرے غُصّہ کے مارے آگ بھڑکاُٹھی ہےجو پاتال کی تَہ تک جلتی جائے گیاور زمِین کو اُس کی پَیداوار سمیت بھسم کر دے گیاور پہاڑوں کی بُنیادوں میں آگ لگا دے گی۔

23. مَیں اُن پر آفتوں کا ڈھیرلگاؤُں گااور اپنے تیروں کو اُن پر ختم کرُوں گا۔

24. وہ بُھوک کے مارے گُھل جائیں گے اور شدِیدحرارتاور سخت ہلاکت کا لُقمہ ہوجائیں گےاور مَیں اُن پر درِندوں کے دانتاور زمِین پر کے سرکنے والے کِیڑوں کا زہر چھوڑدُوں گا۔

25. باہر وہ تلوار سے مَریں گےاور کوٹھریوں کے اندر خَوف سے۔جوان مَرد اور کُنواریاںدُودھ پِیتے بچّے اور پکّے بال والے سب یُوں ہی ہلاکہوں گے ۔

26. مَیں نے کہا مَیں اُن کو دُور دُور پراگندہ کرُوں گااور اُن کا تذکرہ نوعِ بشر میں سے مِٹاڈالوں گا

27. پر مُجھے دُشمن کی چھیڑ چھاڑ کا اندیشہ تھاکہ کہِیں مُخالِف اُلٹا سمجھ کریُوں نہ کہنے لگیں کہ ہمارے ہی ہاتھ بالا ہیںاور یہ سب خُداوند سے نہیں ہُؤا

اِستِثنا 32