۲-تِیمُتھِیُس 3:6-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. اِن ہی میں سے وہ لوگ ہیں جو گھروں میں دبے پاؤں گُھس آتے ہیں اور اُن چھچھوری عَورتوں کو قابُو میں کر لیتے ہیں جو گُناہوں میں دبی ہُوئی ہیں اور طرح طرح کی خواہِشوں کے بس میں ہیں۔

7. اور ہمیشہ تعلِیم پاتی رہتی ہیں مگرحق کی پہچان تک کبھی نہیں پُہنچتِیں۔

8. اور جِس طرح کہ ینیّس اور یمبر یس نے مُوسیٰ کی مُخالفت کی تھی اُسی طرح یہ لوگ بھی حق کی مُخالفت کرتے ہیں ۔ یہ اَیسے آدمی ہیں جِن کی عقل بِگڑی ہُوئی ہے اور وہ اِیمان کے اِعتبار سے نامقبُول ہیں۔

9. مگر اِس سے زِیادہ نہ بڑھ سکیں گے اِس واسطے کہ اِن کی نادانی سب آدمِیوں پر ظاہِر ہو جائے گی جَیسے اُن کی بھی ہو گئی تھی۔

10. لیکن تُو نے تعلِیم ۔ چال چلن ۔ اِرادہ ۔ اِیمان ۔ تحمُّل ۔ مُحبّت ۔ صبر ۔ ستائے جانے اور دُکھ اُٹھانے میں میری پَیروی کی۔

11. یعنی اَیسے دُکھوں میں جو انطاکِیہ اور اِکُنیُم اور لُستر ہ میں مُجھ پر پڑے اور اَور دُکھوں میں بھی جو مَیں نے اُٹھائے ہیں مگر خُداوند نے مُجھے اُن سب سے چُھڑا لِیا۔

12. بلکہ جِتنے مسِیح یِسُو ع میں دِین داری کے ساتھ زِندگی گُذارنا چاہتے ہیں وہ سب ستائے جائیں گے۔

13. اور بُرے اور دھوکا باز آدمی فرِیب دیتے اور فرِیب کھاتے ہُوئے بِگڑتے چلے جائیں گے۔

14. مگر تُو اُن باتوں پر جو تُو نے سِیکھی تِھیں اور جِن کا یقِین تُجھے دِلایا گیا تھا یہ جان کر قائِم رہ کہ تُو نے اُنہیں کِن لوگوں سے سِیکھا تھا۔

۲-تِیمُتھِیُس 3