1. پِھر داؤُ داور لشکر کے سرداروں نے آسف اور ہَیما ن اور یدُوتُو ن کے بیٹوں میں سے بعضوں کو خِدمت کے لِئے الگ کِیا تاکہ وہ بربط اور سِتار اور جھانجھ سے نبُوّت کریں اور جو اُس کام کو کرتے تھے اُن کا شُمار اُن کی خِدمت کے مُطابِق یہ تھا۔
2. آسف کے بیٹوں میں سے زکُّور ۔ یُوسف ۔ نتنیا ہ اور اسر ی لاہ ۔ آسف کے یہ بیٹے آسف کے ماتحت تھے جو بادشاہ کے حُکم کے مُطابِق نبُوّت کرتا تھا۔
3. یدُوتُو ن سے بنی یدُوتُون ۔ سو جِدلیا ہ ۔ ضر ی اور یسعیا ہ حسبیا ہ اور متِّتیا ہ ۔ یہ چھ اپنے باپ یدُوتُو ن کے ماتحت تھے جو بربط لِئے رہتا اور خُداوند کی شُکرگُذاری اور حمد کرتا ہُؤا نُبُوّت کرتا تھا۔
4. رہا ہَیما ن ۔ سوہَیما ن کے بیٹے بُقّیاہ ۔ متّنیا ہ ۔ عُزّی ا یل ۔ سبُوا یل ۔ یرِیمو ت ۔ حنانیا ہ ۔ حنانی ۔ اِلیا تہ ۔ جِدّالتی ۔ رُوممتی عزر ۔ یسبِقا شہ ۔ ملُّوتی ۔ ہَوتِیر اورمحازیو ت۔
5. یہ سب ہَیما ن کے بیٹے تھے جو خُدا کی باتوں میں سِینگ بُلند کرنے کے لِئے بادشاہ کا غَیب بِین تھا اور خُدا نے ہَیما ن کو چَودہ بیٹے اور تِین بیٹِیاں دی تِھیں۔