۱-توارِیخ 12 Urdu Bible Revised Version (URD)

بنیِمیِن کے قبِیلہ سے داؤُد کے اِبتدائی اِتحادی

1. یہ وہ ہیں جو صِقلا ج میں داؤُد کے پاس آئے جب کہ وہ ہنوز قِیس کے بیٹے ساؤُل کے سبب سے چُھپا رہتا تھا اور وہ اُن سُورماؤں میں تھے جو لڑائی میں اُس کے مددگار تھے۔

2. اُن کے پاس کمانیں تِھیں اور وہ فلاخن سے پتّھر مارتے اور کمان سے تِیر چلاتے وقت دہنے اور بائیں دونوں ہاتھوں کو کام میں لا سکتے تھے اور ساؤُل کے بِنیمِینی بھائیوں میں سے تھے۔

3. اخیعزر سردار تھا ۔ پِھر یُوآ س بنی سماعہ جِبعاتیاور یزئیل اور فلط جو عزماو ت کے بیٹے تھےاور براکہ اور یاہُو عنتوتی۔

4. اور اسماعیہ جِبعُونی جو تِیسوں میں سُورما اور اُنتِیسوں کا سردار تھااور یِرمیا ہ اور یحزِیئیل اور یُوحنا ن اور یُوزباد جدِیراتی۔

5. اِلعوز ی اور یرِیمو ت اور بعلیا ہ اورسمریا ہ اورسفطیا ہ خروفی۔

6. القانہ اور یسیاہ اور عزرا یل اور یُوعز ر اور یسُوبِعا مجو قُرحی تھے۔

7. اور یُوعیلہ اور زبد یاہ جو یروحا م جدُوری کےبیٹے تھے۔

جد کے قبِیلہ سے داؤُد کے اِتحادی

8. اور جدّیوں میں سے بُہتیرے الگ ہو کر بیابان کے قلعہ میں داؤُد کے پاس آ گئے ۔ وہ زبردست سُورما اور جنگ آموختہ لوگ تھے جو ڈھال اور برچھی کا اِستعمال جانتے تھے ۔ اُن کی صُورتیں اَیسی تِھیں جَیسی شیروں کی صُورتیں اور وہ پہاڑوں پر کی ہرنیوں کی مانِند تیزرَو تھے۔

9. اوّل عزر تھا ۔ عبد یاہ دُوسرا۔ الِیا ب تِیسرا۔

10. مِسمنّہ چَوتھا ۔ یِرمیا ہ پانچواں۔

11. عتّی چھٹا ۔ الی ایل ساتواں۔

12. یُوحنا ن آٹھواں ۔ اِلزباد نواں۔

13. یِرمیا ہ دسواں ۔ مکبانی گیارھواں۔

14. یہ بنی جد میں سے سر لشکر تھے ۔ اِن میں سب سے چھوٹا سَو کے برابر اور سب سے بڑا ہزار کے برابر تھا۔

15. یہ وہ ہیں جو پہلے مہِینے میں یَرد ن کے پار گئے جب اُس کے سب کنارے ڈُوبے ہُوئے تھے اور اُنہوں نے وادیوں کے سب لوگوں کو مشرِق اور مغرِب کی طرف بھگا دِیا۔

بنِیمیِن اور یہُوداہ کے قبِیلوں سے اِتحادی

16. اور بنی بِنیمِین اور یہُودا ہ میں سے کُچھ لوگ قلعہ میں داؤُد کے پاس آئے۔

17. تب داؤُد اُن کے اِستقبال کو نِکلا اور اُن سے کہنے لگا اگر تُم نیک نِیّتی سے میری مدد کے لِئے میرے پاس آئے ہو تو میرا دِل تُم سے مِلا رہے گا پر اگر مُجھے میرے دُشمنوں کے ہاتھ میں پکڑوانے آئے ہو حالانکہ میرا ہاتھ ظُلم سے پاک ہے تو ہمارے باپ دادا کا خُدا یہ دیکھے اور ملامت کرے۔

18. تب رُوح عماسی پر نازِل ہُوئی جو اُن تِیسوں کا سردار تھا اور وہ کہنے لگاہم تیرے ہیں اَے داؤُد اور ہم تیری طرف ہیں اَےیسّی کے بیٹے!سلامتی تیری سلامتی اور تیرے مددگاروں کی سلامتی ہو! کیونکہ تیرا خُدا تیری مدد کرتا ہے ۔ تب داؤُد نے اُن کو قبُول کِیا اور اُن کو فَوج کے سردار بنایا۔

منسّی کے قبِیلہ سے اِتحادی

19. اور منسّی میں سے کُچھ لوگ داؤُد سے مِل گئے جب وہ ساؤُل کے مُقابِل جنگ کے لِئے فِلستِیوں کے ساتھ نِکلا ۔ پر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہ فِلستِیوں کے اُمرا نے صلاح کر کے اُسے لَوٹا دِیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹ کر اپنے آقا ساؤُل سے جا مِلے گا۔

20. جب وہ صِقلا ج کو جا رہا تھا منسّی میں سے عدنہ اور یُوزباد اور یدی عیل اور مِیکاایل اور یُوزباد اور الیہو اور ضِلتی جو بنی منسّی میں ہزاروں کے سردار تھے اُس سے مِل گئے۔

21. اُنہوں نے غارتگروں کے جتھے کے مُقابلہ میں داؤُد کی مدد کی کیونکہ وہ سب زبردست سُورما اور لشکر کے سردار تھے۔

22. بلکہ روزبروز لوگ داؤُد کے پاس اُس کی مدد کو آتے گئے یہاں تک کہ خُدا کی فَوج کی مانِند ایک بڑی فَوج تیّار ہو گئی۔

داؤُد کی فَوجوں کی فہرِست

23. اور جو لوگ جنگ کے لِئے ہتھیار باندھ کر حبرُو ن میں داؤُد کے پاس آئے تاکہ خُداوند کی بات کے مُوافِق ساؤُل کی مملکت کو اُس کی طرف مُنتقِل کریں اُن کا شُمار یہ ہے۔

24. بنی یہُوداہ چھ ہزار آٹھ سَو جو سِپر اور نیزہ لِئےہُوئے جنگ کے لِئے مُسلّح تھے۔

25. بنی شمعُون میں سے جنگ کے لِئے سات ہزارایک سَو زبردست سُورما۔

26. بنی لاوی میں سے چار ہزار چھ سَو۔

27. اور یہوید ع ہارُونیوں کا سردار تھا اور اُس کےساتھ تِین ہزار سات سَو تھے۔

28. اور صدو ق ایک جوان سُورما اور اُسکے آبائی گھرانے کے بائِیس سردار۔

29. اور ساؤُل کے بھائی بنی بِنیمِین میں سے تِینہزار لیکن اُس وقت تک اُن کا بُہت بڑا حِصّہساؤُل کے گھرانے کا طرفدار تھا۔

30. اور بنی افرائِیم میں سے بِیس ہزار آٹھ سَوزبردست سُورما جو اپنے آبائی خاندانوں میںنامی آدمی تھے۔

31. اور منسّی کے آدھے قبِیلہ سے اٹھارہ ہزار جِنکے نام بتائے گئے تھے کہ آ کر داؤُد کو بادشاہبنائیں۔

32. اور بنی اِشکار میں سے اَیسے لوگ جو زمانہ کوسمجھتے اور جانتے تھے کہ اِسرا ئیل کو کیا کرنامُناسِب ہے اُن کے سردار دو سَو تھے اور اُنکے سب بھائی اُن کے حُکم میں تھے۔

33. اور زبُولُون میں سے اَیسے لوگ جو مَیدانمیں جانے اور ہر قِسم کے جنگی آلات کےساتھ معرکہ آرائی کے قابِل تھے پچاس ہزار ۔یہ صف آرائی کرنا جانتے تھے اور دو دِلے نہتھے۔

34. اور نفتا لی میں سے ایک ہزار سردار اور اُن کےساتھ سَینتِیس ہزار ڈھالیں اور بھالے لِئےہُوئے۔

35. اور دانِیوں میں سے اٹھائِیس ہزار چھ سَو معرکہ آرائیکرنے والے۔

36. اور آشر میں سے چالِیس ہزار جو مَیدان میںجانے اور معرکہ آرائی کے قابِل تھے۔

37. اور یَرد ن کے پار کے رُوبِینیوں اور جدِّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے ایک لاکھ بِیس ہزار جِن کے ساتھ لڑائی کے لِئے ہر قِسم کے جنگی آلات تھے۔

38. یہ سب جنگی مَرد جو معرکہ آرائی کر سکتے تھے خلُوصِ دِل سے حبرُو ن کو آئے تاکہ داؤُد کو سارے اِسرا ئیل کا بادشاہ بنائیں اور باقی سب اِسرائیلی بھی داؤُد کو بادشاہ بنانے پر مُتّفِق تھے۔

39. اور وہ وہاں داؤُد کے ساتھ تِین دِن تک ٹھہرے اور کھاتے پِیتے رہے کیونکہ اُن کے بھائِیوں نے اُن کے لِئے تیّاری کی تھی۔

40. ماسِوا اِن کے جو اُن کے قرِیب کے تھے بلکہ اِشکار اور زبُولُون اور نفتا لی تک کے لوگ گدھوں اور اُونٹوں اورخچّروں اور بَیلوں پر روٹیاں اور مَیدہ کی بنی ہُوئی کھانے کی چِیزیں اور انجِیر کی ٹِکیاں ۔ اور کِشمِش کے گُچھّے اور مَے اور تیل لادے ہُوئے اور بَیل اور بھیڑبکریاں اِفراط سے لائے اِس لِئے کہ اِسرائیل میں خُوشی تھی۔